یہ سال بالی وڈ انڈسٹری کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے کیونکہ اس سال ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں چند ایک نے کامیابی حاصل کی لیکن زیادہ تر فلمیں ہو گئی ہیں بائیکاٹ مہم کا شکار. فلم لال سنگھ چڈھا ، رکشا بندھن جیسی بڑی فلمیں بائیکاٹ ٹرینڈ کھا گیا ہے. بھارت میں اس وقت بہت ہی منظم انداز میں بائیکاٹ ٹرینڈ چل رہاہے. کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا کے لئے بھی بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا تھا لیکن فلم نے اچھا بزنس کر لیا ہے لیکن اس فلم کے بہت زیادہ یا ریکارڈ توڑ بزنس والی خبروں پر بھی سوال بالی وڈ کے لوگوں نے ہی اٹھا دئیے ہیں. اب کہا
جا رہا ہے کہ بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ جس میں اجے دیوگن کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں ، یہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہو نے جا رہی ہےاس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے. حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس ٹریلر کے بعد ریاست کرناٹکا میں ہندوں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم ٹریلر میں چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑایا گیا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے اور ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.