بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی مزار اقبال پر حاضری، بادشاہی مسجد کا دورہ

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے انہیں بادشاہی مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسجد کے مختلف حصوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر بین الپارلیمانی یونین نے شاہی قلعہ کے بھی مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغل فن تعمیر کو سراہا۔

صدر گیبریلا کیویس بیرن نے اس موقع پر شاہی قلعہ کی عکس بندی بھی کی۔ اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بین الپارلیمانی یونین کی صدرگیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ادارہ جاتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کوآئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی،بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے انسداد کورونا کے لئے موثر حکمت عملی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے گیبریلا کیویس بیرن کی خدمات کی تعریف کی

وزیراعظم سے بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی ملاقات،ہندوتوا پالیسی خطے کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم

صدربین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیویس بیرن کا کہنا تھا کہ لاہور آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے – پنجاب حکومت فلاح عامہ کے لئے بہترین پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے – تعلقات کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطوں میں تسلسل ضروری ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدراور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،وفد میں ممبر پارلیمنٹ میکسن کانگریس مسٹر جوس اگناسیو سانچز(Mr. Jose Ignacio Sanches)، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات،بزدار نے کارکردگی بتاتے ہوئے بڑے دعوے کر دیئے

Leave a reply