مزید دیکھیں

مقبول

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...

کالعدم تنظیموں کے 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے مختلف شہروں میں دہشت گردی و فرقہ ورانہ انتشار کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے21مبینہ دہشت گردوں کو کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 135 خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران135 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 21مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔

گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں سہیل احمد‘ شاہد‘محمد امین‘ گل رحمان‘محمد آزاد‘ محمد اسحاق‘ محمد اعجاز‘ عبدالرؤف‘جاوید اقبال‘ سیف اللہ‘ شیر محمد‘ محمد مدثر شکیل‘ محمد اقبال‘ عیسیٰ خان‘ شہباز علی‘ محمد نعیم‘ عمر فاروق‘ محمد طاہر‘ محمد آصف‘ ذاکر اللہ اور راجہ داؤد شامل ہیں‘ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، داعش‘سپاہ صحابہ پاکستان‘لشکر جھنگوی و دیگر تنظیموں سے ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ان مبینہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کی گرفتاری راولپنڈی‘ ساہیوال، گوجرانوالہ‘ڈی جی خان‘سرگودھا‘ لاہور‘بہاولپور‘لیہ‘اٹک‘جہلم اورنارووال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی اوردہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 5118 گرام، ہینڈ گرنیڈ 2، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹرز 30، سیفٹی فیوز وائر 77.3 فٹ، پرائما کارڈ 6.3 فٹ، پستول 30 بور 1، پستول 9 ایم ایم معہ گولیاں 13، کالعدم تنظیموں کی 13کتابیں‘ 3 میگزین، پمفلٹ 82، 316 کے اسٹیکرز، 27 جھنڈے، ایک رسید بک اور نقدی 113740 روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشت گردی کی کارروائیاں کر کے اہم تنصیبات، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ گرفتار شرپسند عناصر شوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کر کے فرقہ ورانہ انتشار پھیلانا چاہتے تھے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 18ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے700 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران29829افراد کو چیک کیا گیا،49 مشتبہ افراد کو گرفتار32 ایف آئی آر درج جبکہ21 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan