غیر قانونی منی چینجرسے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

0
44
fia

غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون نے گھیرا تنگ کر لیا،

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی گوجر خان میں بڑی کاروائی،غیر قانونی منی چینجر سے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی،غیرقانونی کاؤنٹر B پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ایک لیگل کرنسی ایکسچینج “ ایزی ایکسچینج” کے ملازمین ملوث نکلے۔ ملازمان لیگل دکان کے علاوہ دوسری جگہ غیر قانونی کاؤنٹر پر غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کر رہے تھے۔ ایزی ایکسچینج کا ایک ملازم کیشیر عبدالباسط غیر قانونی کاؤنٹر جبکہ دوسرا اتوار کے دن دکان کا سسٹم بند کر کے out of book غیر قانونی سرگرمی میں مصروف تھا۔ برآمد کی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، یورو، ملائیشین رنگٹ ،قطری ریال ،سعودی ریال، اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں۔ ایزی ایکسچینج کی برانچ سے out of book کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے گی. ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے گوجر خان ریلوے روڈ پر چھاپہ مارا جو کے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

ملازمان نے سرسری دریافت پر انکشاف کیا کہ یہ ایزی ایکسچینج کے ملازم ہیں جو کے ایزی ایکسچینج کے برانچ مینیجر محمد رضوان اور ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے کہنے پر انہی کے پیسوں پر کام کر رہے تھے۔جس کی نشاندہی پر ایزی ایکسچینج کو بھی چیک کیا گیا جو کے بروز اتوار سسٹم کے بغیر کرنسی کی خریدوفروخت میں غیر قانونی طور پر ملوث پایا گیا دکان متذکرہ کی کیش سسٹم سے زیادہ نکلی۔ جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ موقع پر موجود ملازمان عبدلباسط، قیصر عباس جعفری، محمد رضوان برانچ مینیجر اور مالک و ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔

لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

Leave a reply