بریکنگ:ایک اورمسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

0
34

تل ابیب :بریکنگ:ایک اور مسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ا،طلاعات کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک کا اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے ایک اور اسلامی ملک نے فلسطین پر قبضہ کرنے والی ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوسوو نے ناصرف اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے، بلکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا ہے۔

کوسوو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے۔ کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوسوو اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کی آن لائن تقریب مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں ہوئی۔تقریب میں اسرائیل اور کوسوو کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔

اس سے پہلے اسرائیلی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیا کا ایک بڑا اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرنے والا ہے تودنیا کی نظریں تو ایشیا پرتھیں مگریورپ سے یہ اطلاع آگئی

Leave a reply