بریکنگ ، ایسا پہلی بار ہوا ہے ، 70،80سالوں میں ،ٹھنڈی ہوا کے جھونکے شروع

0
33

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دسمبر میں ہونے والے لائن آف کنٹرول پہ سیز فائر کے دور رس نتائج بر آمد ہو رہے ہیں سب سے پہلے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہی پاکستان بنا تھا اور اچھی خبریں بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ہی آتی ہیں انہوں نے کہا 72 سالوں میں مودی نے پہلی دفعہ کوئی مثبت رویہ دیکھنے کو ملا ہے اور پاکستان نے اقلیتوں کے قتل عام پہ اور مودی کے فاشسٹ ہونے پہ جو واویلا کیا تھا جس کے نتیجے میں کشمیر اور آرٹیکل 370 پہ پوری دنیا میں 360 ممالک میں مودی کے خلاف مظاہرے ہوئے جس میں ایک ہی بات کی گئی کہ مودی فاشسٹ ہے ، مگر دسمبر میں پہلی دفعہ بھارت نے سیز فائر کا اعلان کیا اور اس کو اب مستقل کر دیا گیا ہے

سینئر صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارت نے اپنی سٹرائیک کور کو جو مستقل بارڈر پہ رہتی ہے اسے لائن آف کنٹرول سے ہٹا لیا ہے ، اگر آپ فوجی ہیں تو آپ کو بات سمجھ آجائے گی ، بھارت نے کوشش کی ہے اور بتایا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے حوالے سے سنجیدہ ہے ،

رمضان میں یہ خبر ملی ہے کہ بھارت نے اپنا جارحانہ انداز مسترد کر کے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سٹرائیک کور کو ہٹا لیا ہے انہوں نے ملٹری کور کے بارے میں بتایا کہ نارملی ایک یونٹ میں ایک ہزار لوگ ہوتے ہیں اور تین یونٹ ملا کے ایک بریگیڈ بنتی ہے تین بریگیڈ ملا کے ایک ڈیو بنتی ہے اور تین ڈیو ملا کے ایک کمانڈ بنتی ہے

لہذا اب بھارت کو دوبارہ اس کور کو لانے میں بہت خرچہ کرنا پڑے گا ، بھارت نے بتا دیا کہ ہم نے یہ مستقل بنیادوں پہ کیا ہے ، اب ہندوستان کو یہ احساس ہوگیا کہ علاقائی قوت بننے کیلیے اس کو امن کی راہ پہ چلنا پڑے گا ، پاکستان کے ساتھ بھارت کی تین جنگیں ہو چکی ہیں اس کے علاوہ کارگل کا معرکہ ہو چکا ہے اور تیس ہزار بار لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ہو چکی ہے

سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان کا کہناتھا کہ کل ایک صحافی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے پاس آکسیجن نہیں ہے اور پاکستان کے پاس ویکسین نہیں ہے مگر دونوں ملک اسی مہینے ایٹمی میزائل کا تجربہ کر چکے ہیں اسلئے اب یہ سنجیدہ صورتحال ہے اور دونوں ممالک کو کشیدگی کم کر کے امن کی راہ پر چلنا ہو گا

Leave a reply