تھانہ بنی گالا میں درج توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بری کر دیا،سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا،علی امین گنڈا پور عدالت پیش ہوئے تھے،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پورنے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بھی بات چیت کی ہے،صحافی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال کیا کہ مریم نواز نے پولیس کی وردی پہنی ہے آپ بھی کے پی پولیس کی وردی پہنیں گے ؟جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور پہلے مسکرائے اور پھر کہا کہ مریم نواز تو اور بھی بہت کچھ کرتی ہوگی ، پھر آپ کہیں گے آپ وہ بھی کرینگےیا نہیں کرینگے ؟
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ٹھیک کہا، شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستان کی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟ ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے، انکی مرضی ہے کہ وہ چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا،
شہریار آفریدی کا آرمی چیف سے بات کا بیان،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ردعمل
شہر یار آفریدی کے آرمی چیف سے بات چیت بارے سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہر یار آفریدی سے رابطہ ہو گا تو پتہ چلے گا، ابھی تو شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں، ریکارڈ چیک کرلیں میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیاتھا، اگر ایک بندہ خود اپنی قابلیت پر الیکشن جیت کر آتاہے تو وہ موروثی سیاست نہیں ہے، میرے بھائی نے پہلے بھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا، فرنچ شہریت چھوڑی تھی اور اپنی اہلیت کی بنیاد پر آیاہے، اسے دوبارہ ٹکٹ بھی عمران خان نے دیا اورجتنے ووٹوں سے جیت کر آیا اس سےاہلیت کو ثابت کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے مشعال یوسفزئی اور خالد مروت سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی،جس نے بات کی وہی جواب دے، عمران خان نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے،جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، عمران خان ہمیشہ سے ملک کی بات کرتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں جو چیز ملک کے اداروں کے لئے بہتر نہ ہو ہمارا کبھی وہ فیصلہ نہیں ہو گا،
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا
ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری