لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی ہے
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ کابینہ نے پہلے مرحلے میں جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ میں توسیع کی، پھر انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اس کے بعد تیسرے قدم کے طور پر انہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ اب آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے تک جنرل عاصم منیر کی سروس کو تحفظ حاصل ہوگیا
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کردیا گیا ،صدر مملکت عارف علوی کو تعیناتیوں سے متعلق سمری ارسال کردی گئی قانون اورآئین کے تحت سارے معاملات طے پائیں گے آئینی ادارے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے امید ہے صدر مملکت عارف علوی کوئی الجھن پیدا نہیں کریں گے،اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ،بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا صدر کا فرض ہے،
پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈ کی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے لیفَٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،لیفَیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے،آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا،وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے،
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں








