باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ بدتمیزی، تشدد کیس میں عدالت نے عائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے عائشہ اکرم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے پر ٹک ٹاکرعائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں متعلقہ ایس ایچ اوز خاتون ٹک ٹاکرکو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی

گزشتہ ماہ عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرام سے بد سلوکی کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا تھا مقدمے میں شامل ارسلان، عابد احمد اور افتخار سمیت 16 ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ایک ملزم حسنین کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Shares: