الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت
0
168
election commision

اسلام آباد (محمداویس)پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر ، الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ بھی کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے آگاہ کر دیا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اب آزاد نہیں رہے بلکہ سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہونگے ۔ الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا.الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور رکن اسمبلی وائز آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے،پنجاب سے 49 ،خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔ن لیگ کے 120 اور پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں۔ قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایم کیو ایم کے 21 ،جے یو آئی کے 11 اور ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔ آئی پی پی کے 4،ایم ڈبلیو ایم،پی کے میپ اور بی این پی کا ایک ایک رکن قومی اسمبلی ہے۔الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ضا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد بھی ایک ایک ہے۔

اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

Leave a reply