پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کو دبائو میں لانے کی سازش ناکام ہو گئی
اعظم سواتی کی اے ٹی سی کے جج خالد ارشد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کروانے کی درخواست خارج کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی درخواست سماعت کے بعد مسترد کر دی ،وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد اپنا مائنڈ ڈسکلوز کرچکے ہیں۔ عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران جج نے کہا کہ میں نے یو ایس بی میں ویڈیوز دیکھی ہیں۔اس ویڈیوز میں آپ قصور وار ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ، پہلے شامل تفتیش تو ہوں ۔ کورٹ آپکو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ شامل تفتیش نہیں ہورہے ۔ وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہورہے ہیں پولیس انویسٹی گیشن نہیں کررہی ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنی گروانڈ بتائیں۔ اعظم سواتی کے وکیل نےکہا کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ۔عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں مل سکتی ۔ عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کر دی
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ