بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں
bijli

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی1 روپے46 پیسے مہنگی کردی گئی ،اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہری سڑکوں پر آ گئے، حکومت نے ٹیکس لگا دیئے، جتنے یونٹ استعمال ہوئے، اس سے کئی گنا زیادہ بل موصول ہوئے،290 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بارہ بارہ ہزار کا بل ملا تو وہیں کئی شہریوں کو چالیس پچاس ہزار کا بھی بل ملا، زیادہ بل آنے پر شہریوں نے احتجاج کیا، بل جمع نہیں کروائے، وزیراعظم نے نوٹس لیا، ابھی تک زائد بلوں کے حوالہ سے آئی ایم ایف سے بات چل رہی تھی کہ حکومت نے دوبارہ بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے،

پاکستان میں شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہریوں نے گھریلو اشیا فروخت کرنا شروع کر دیں تو وہیں خود کشیاں بھی ہونے لگیں، بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام نے احتجاج کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یوں لگتا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، کیونکہ جو بل آیا وہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا،

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.