اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔وکیل عثمان گل کی جانب سے بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔بشریٰ بی بی کی آج تیسری بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی،وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشری بی بی موجود نہیں ہیں سماعت بدھ تک ملتوی کی جائے ۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔35 سماعتیں ہو چکی ہیں کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں کی جارہی ۔بشری بی بی عدالت نہیں آسکتیں تو عثمان گل کو ہی اپنا پلیڈر مقرر دیں ۔ بشری بی بی اگر عدالت نہیں آتیں تو انکے وارنٹ جاری کیئے جائیں ۔وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشری بی بی نے ابھی تک پلیڈر مقرر کیئے جانے سے متعلق ہدایات نہیں دی ہیں ۔ عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی

مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

Shares: