ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عدالتی عملہ حاضری کیلئے گیا ہوا ہے ابھی تک رابطہ نہیں ہو پارہا ،پراسیکوٹر نےعدالتی عملے کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری پر اعتراض عائد کیا اور کہا کہ سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا ،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہی سکیورٹی ایشوز کو پہلے پراسیکیوشن مانتی نہیں تھی ،پراسیکیوشن شوگر کوٹڈ باتوں کو اب چھوڑ دے ،بانی پی ٹی آئی جب تک گرفتار نہیں ہوئے تھے عدالتوں میں خود پیش ہوتے رہے ،اب بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے پیش کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے بھی ویڈیو لنک پر حاضری کا کہا تھا ، اب ہمیں دوبارہ ہائیکورٹ جانے پر مجبور کیا جارہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ گئے تو وہ بھی حیران ہونگے کہ اب تک ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کیوں نہیں ہوا ،عدالتی عملے کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری میں کوئی دقت نہیں ،سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بنتا ہے ،جیل کا انٹرنیٹ ٹھیک ہونے میں ہی نہیں آرہا کہ ویڈیو لنک پر حاضری ہو سکے

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ہائیکورٹ ہم سے بھی پوچھ سکتی کہ اب تک ضمانت کے کیسوں کا کیا کیا ہے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سارا بوجھ اس وقت پراسیکیوشن کے کندھوں پر ہے ،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ شہباز گل عدالت نہیں آسکتے تھے تو عدالتی عملے نے ایمبولینس میں جاکر حاضری لگائی ،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن کو جیل سپرنٹینڈنٹ کا نمبر بھی دینے کو تیار ہیں ،پراسیکوشن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے ،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عدالت کیلئے مسائل پیدا نہ کریں جیل سپرنٹینڈنٹ سے رابطہ کرکے بتائیں ،عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ ایک گھنٹے کا وقت دیتے ہیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری سے متعلق آگاہ کریں ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کر دیا گیا،

عمران خان کا حاضری شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں حاضری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عمران خان نے حاضری شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا،بانی پی ٹی آئی نے عدالت پیش کیے جانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری پر اصرار کیا ، عدالت نے پہلے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا آڈر کیا اس کے بعد جیل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، جیل حکام نے جواب دیا کہ ویڈیو لنک سسٹم کام نہیں کر رہا ،عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ جیل حکام ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوائیں ،اگر ویڈیو لنک ٹھیک نہیں ہوسکتا تو حاضری کا متبادل انتظام کیا جائےجیل سپرنٹینڈنٹ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا انتظام نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Shares: