باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا،پنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آباد نکل جائیں،ملک کو بچانے کیلئے الیکشن ضروری ہیں،عوام کا سمندر ہے لوگ ابھی بھی سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں،اگر لاکھوں لوگ اسلام آباد نکل جائیں توانہیں کوئی نہیں روک سکتا ،میں نے ساری سیاست قانون و آئین کے اندر کی ہے،
تحریک انصاف نے لانگ مارچ پنڈی میں ختم کر دیا، عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم اسلام آباد نہیں جائیں گے، اسلام آباد گئے، احتجاج کیا سب کچھ بند ہو گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے گا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،جو غلطیوں سے سیکھتے ہیں وہی ترقی کرتے ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو بھی انصاف نہیں ملا،پاکستان میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج تمام مسلم ممالک میں سب سے مضبوط ہے،اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی نہیں سوچا کہ پاکستان کے علاوہ میرا کوئی گھر ہو، خون کے آخری قطرے تک اس ملک کیلئے لڑوں گا، میں چاہتا ہوں پاکستان ترقی کرے، تاریخ گواہی دے گی کہ عمران خان اپنے ملک کیلئے آخری گیند تک لڑتا رہا، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی لڑنا پڑتا ہے، انصاف ہو گا تو تھانہ، کچہری کی سیاست ختم ہو جائے گی، آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم نے ان سے الیکشن مانگنے تھے،ہماری حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا، معیشت کو بچانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، الیکشن کے سوا کوئی راستہ ہی نہیں، یہ ان کو بھی پتہ ہے، ملک کے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے، میں یہاں حکومت پر الیکشن کیلئے پریشر ڈالنے آیا تھا
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان
عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟