اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہی نے استعفیٰ دے دیا

0
50
attaaa

اٹارنی جنرل آف پاکستان شہزاد عطاء الہی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہیٰ نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا، ان کی تقرری کی منظوری صدر مملکت عارف علوی نے گذشتہ ماہ دی تھی صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 رولز آف بزنس کے تحت دی تھی

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد اتحادی حکومت بنی تو اس دورانیے میں دو اٹارنی جنرل مستعفی ہو چکے ہیں ، اب نیا اٹارنی جنرل کون ہو گا اس حوالہ سے حکومت سر جوڑ کر بیٹھے گی کیونکہ سابقہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے مستعفی ہونے کے بعد بھی حکومت کو نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئی تھیں

گزشتہ سال مئی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے والے اشتر اوصاف نے گزشتہ برس 12 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، چار ماہ کی تاخیر کے بعد گزشتہ ماہ 2 فروری کو بیرسٹر شہزاد کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا تھا تاہم وہ بھی صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں

بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی

Leave a reply