اسلام آباد ہائیکورٹ: انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام سامنے آیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھ دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نےمعاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عامر مسعود مغل کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عامر مغل اور انکے وکلاء 6 فروری کو درخواست ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دیدی، وکلاء کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی،مقدمہ کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلاء کے موقف کی تصدیق کی،درخواست گزار کے وکلاء نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام لگایا، غیرمعمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کر رہے ہیں، عامر مغل کی ضمانت کے کیس میں جج کے کنڈکٹ سے متعلق آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں،
عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت
بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان
اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر