عام انتخابات،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست، پی ٹی آئی "فارغ”

0
150
election

آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست باغی ٹی وی کوموصول ہو گئی

مسلم لیگ ن کے 10،ٹی ایل پی کے 2،جے یو آئی کے 5 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں، جماعت اسلامی کے 4،پیپلزپارٹی کے 7،ایم کیو ایم کے 3 جبکہ پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے.جی ڈی اے، اے این پی، آئی پی پی کا بھی ایک ایک نام مخصوص فہرست میں شامل ہے،بی این پی اور این پی کا بھی ایک ایک امیدوار فہرست میں شامل ہے،

عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیط مہم چلانے پر سینکڑوں اکاؤنٹ بند کیے،

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی پی 23 میں تحریک انصاف کا غلط فیصلہ،

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

چاہت فتح علی خان الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے

انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

دوسری جانب عام انتخابات 2024میں ایسے پولنگ اسٹیشنز کاانکشاف ہواہے کہ اگر وہاں 50گھنٹے مسلسل ووٹ ڈالے جائیں پھر بھی سو فیصد ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکتے ہیں،الیکشن کمشین نے 6978ووٹر پر مشتمل پولنگ سٹیشن بنادیا ہے –الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لیے12سو ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا،جب کہ پولنگ بوتھ 300ووٹرز پر بنانےکا قانون ہے اور الیکشن کمیشن نے17سو سے بھی زائد ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنادیا ایک گھنٹے میں ایک پولنگ بوتھ پر زیادہ سے زیادہ 40ووٹ مثالی حالات میں ڈالے جاسکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کو سوالات بھیجنے اور رابطہ کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا.

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply