سوشل میڈیا استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں،مرتضیٰ سولنگی

انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی،مرتضیٰ سولنگی
0
184
solangi

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ 13 جنوری کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے ایک کیس پر فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کے بعد ایک عدلیہ خلاف مہم چلائی گئی۔عدلیہ مخالف مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے وزرات داخلہ نے ایک فیصلہ کیا۔ وزرات داخلہ نے 16 جنوری کو ایک کمیٹی تشکیل دی۔آئین پاکستان آرٹیکل 19 ہمیں آزادی رائے کی حد بھی بتاتا ہے۔ سوشل میڈیا کو استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں،پانچ سو سے زائد اکاؤنٹس کو چیک گیا ہے،ایف آئی اے سائبر ونگ باریک بینی سے تمام اکاؤنٹس کو دیکھ رہا ہے

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب جاتے ہی جھوٹ، بہتان تراشی اور ہیجان پیدا کرنے والی معلومات میں اضافہ ہوگا، عوام سے اپیل ہے ایسی معلومات صحیفہ نہیں ہے، آگے پھیلانے سے پہلے اُس کی تصدیق کریں،لوگوں کو گلہ اور شکایت ہے تو 8 فروری کو وہ اپنے نمائندے منتخب کرلیں گے، کچھ یوٹیوبرز کے اکاونٹ میں ڈالرز تو آجاتے ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اُس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، گھٹیا اور غلط معلومات جب آپ کے فون میں آئیں تو عوام سے اپیل ہے کہ اپنی عقل کا استعمال کریں، اُس جھوٹ کو آگے نہ بڑھائیں، ایک وہ لوگ ہیں جن کا کاروبار جھوٹ ہے، شام کو اُنہوں نے ڈھائی بندوں کو پکڑ کر اپنا وی لاگ بنا دیا،جس میں اُنہوں نے کہا کہ گدھے نے گھوڑے کو جنم دیا اور سورج کل مغرب سے طلوع ہو گا اور مشرق میں غروب ہو گا، اسلام آباد میں جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت 55 ڈگری ہوگا، اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ایسی خبر کو ثواب کا کام سمجھ کر ہر طرف شئیر کرنے لگ جاتے، سوشل میڈیا کو استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیط مہم چلانے پر سینکڑوں اکاؤنٹ بند کیے،کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے، اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، قانون اس میں کسی قسم کی تخصیص یا تمیز نہیں کرتا، جھوٹ پھیلانا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے، کچھ لوگ عوام کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں، ہمیں جھوٹ اور غلط معلومات سے چوکنا رہنا ہوگا،عوام ایسی غلط اور جھوٹی خبروں کو آگے بڑھانے سے پہلے تصدیق کریں،عدلیہ کے خلاف مہم ملک کے اندر اور بیرون ملک سے چلائی گئی،

احمد شمیم پیر زادہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے پاس اسلام، اخلاقیات، عدالت اور سیکیورٹی اداروں سے متعلق توہین پر مواد کو ہٹانے کا اختیار رکھتے ہیں،اس صورتحال میں ہمارا بنیادی کام انٹرنیٹ بلاک کرنا اور مواد کو ڈیلیٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا کی آؤٹ ریچ بہت زیادہ اور آسان ہے لیکن لوگوں کو اس کے استعمال کا شعور نہیں،

کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کریں،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جس اکاؤنٹ اور شخص کی شناخت کرتے ہیں، اُن کےخلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، ‏500 سے زیادہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، باقی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،اِن کے خلاف کارروائی کرینگے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کریں،سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر اداروں کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، جب کارروائی شروع کرینگے تو سب کو نظر آئے گا،

سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی
قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےپائیڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات جمعرات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں،آئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے،انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم اور صحت سمیت اہم امور منشور کا حصہ ہوتے ہیں، بنیادی مسائل پر بحث ہونی چاہئے، لوگوں کے اجتماعی شعور میں اضافہ ہونا چاہئے، آج ہمیں آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے،ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعوﺅں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے،عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، امید ہے ہم ملک کو درپیش اصل مسائل کے حل کی طرف جائیں گے،

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

 بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

Leave a reply