ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ان ایکشن ،ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ،اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کی خفیہ اطلاعات پر ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ افسران متحرک ہو چکے ہیں،
سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور نے بڑی کارروائی کی ،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر کا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور اور محکمہ خوراک کے افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع سٹار فلور مل پر چھاپہ مارا،سٹار فلور مل کے 4 مختلف گوداموں سے ناجائز طور پر ذخیرہ کیے گئے 50 کلو گرام والے چینی کے 3 ہزار تھیلے برآمد کر لئے گئے، مل مینیجر چینی کی خریداری کا ریکارڈ یا ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر نے چینی کے تمام گوداموں کو سیل کر دیا۔سٹار فلور مل کے مالک کے خلاف چینی کی ناجائز منافع خوری پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ڈپٹی کمشر سرمد تیمور کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاۓ ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد
متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت
آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، شہری پریشان