اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

0
54

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد ہوا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونےوالی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور امارات بہتر مستقبل کی تلاش میں مل کرآگے بڑھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں سینٹورس مال میں ایک تقریب و تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا انتظام متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کیا تھا متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سردار یاسر الیاس اور معاون خصوصی وزیراعظم شیزا فاطمہ خواجہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر تقریب و نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے امارات کی ترقی کے حوالے سے تصویریں نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب میں اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرامید ہیں۔ بہترمستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک مل کر آگے بڑھیں گے۔

سی ای او سینٹورس مال سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں متحدہ عرب امارات پاکستان کا ساتھ دیتا ہے اگر پاکستان امارات کے ماڈل کی پیروی کرے تو آئی ایم ایف کے قرض ختم ہو سکتے ہیں۔تقریب میں شیخ زید اکیڈمی کے طلبا نے اماراتی رقص پیش کیا جس کو شرکاء نے بیحد سراہا۔

Leave a reply