پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے حوالے سے عمر ایوب کے بیان کی شہید کے بیٹوں کی طرف سے تردید منظر عام پہ آگئی

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی،گزشتہ روز عمر ایوب نے ٹی وی پروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہا کہ ” شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی”عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ دیا،

شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی ،شہید کے بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ کے بیان کے مطابق،میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے،”میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے،

شہید کانسٹیبل کے دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق ،میرے والد 4 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہید کیے گئے۔سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اپنے مزموم سیاسی مقاصد کے لیے سیاسی انتشار ،پر تشدد کاروائیاں اور جھوٹ اس جماعت کا وطیرہ ہے،سیاست کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور توڑ پھوڑ کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیے، شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قاتلوں کو سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ،

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

Shares: