اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ صرف لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ،بغیر کسی وارنٹ اور آرڈر کے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایم پی او کے تحت بھی گرفتار نہ کیا جائے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا اس پر کوئی اعتراض لگا ہے ،وکیل چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر موجود ہے کہ کوئی اتھارٹی کسی کیس میں گرفتار نہیں کرے گی ، ڈی سی اسلام آباد کو بھی آرڈر کیا گیا ہے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ وہ آرڑد پڑھیں ،
وکیل پرویز الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ،وکیل پرویز الہٰی نے شہریار آفریدی کیس کا حوالہ بھی دیا، عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں ، ابھی وہ اعتراضات ختم کر رہے ہیں ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی
پرویز الہیٰ کو تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا پرویز الہیٰ عدالت سے گھر جا رہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور اٹک جیل منتقل کر دیا، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا،
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے
پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو