پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

0
102
ppp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا اجلاس ہوا

، رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی،پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دے دی، پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

اجلاس کے بعد نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریگی،ہمارے کچھ مطالبات تھے جب تک پیشرفت نہیں ہوتی ہم نہیں جائیں گے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ڈی پی بناتے وقت ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،

ہم بھی اسی کشتی میں ہیں کہ اگر کوئی نقصان ہوا تو ہمارا بھی ہو گا،خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں مسلسل یہ بات کہہ رہا تھا کہ بجٹ کے حوالہ سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایسا ہی ہوا،بجٹ میں تنخواہوں ، زراعت اور دیگر چیزوں پر مشاورت نہیں کی گئی،ہم بھی اسی کشتی میں ہیں کہ اگر کوئی نقصان ہوا تو ہمارا بھی ہو گا،اس سے بچنے کے لیے ہم چاہتے ہیں ہمیں اعتماد میں لیا جائے،اس لئے ہم نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے.

پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کو منانے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچ گئے.پیپلز پارٹی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ سے وزیراعظم پریشان ہو گئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے بلاول بھٹو زرداری سے مذاکرات جاری ہیں،بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی .دوسری جانب قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، پیپلز پارٹی کی بجٹ سیشن میں عدم موجودگی،کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کےبعد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہیں،مسلم لیگ ن کیلۓ بجٹ تقریر میں کورم پورا رکھنا درد سر بن گیا۔پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ کے باعث قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار، بجٹ اجلاس کا وقت 4 بجے کا تھا مگر تاحال اجلاس شروع نہ ہوسکا ،

بلاول قومی اسمبلی سے روانہ، اسحاق ڈار خورشید شاہ، نوید قمر کو ایوان میں لے آئے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی سے روانہ ہو گئے،بلاول بھٹوزرداری بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی ہال میں آگئے،اسحاق ڈار اور طارق فضل چوہدری پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر کو ایوان میں لائے،دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئی اعتراضات نہیں تھے، پیپلز پارٹی کے اگر کوئی اعتراضات تھے بھی تو ان کو دور کر لیا گیا،

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کیلئے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے،وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر ہے،وفاقی بجٹ میں قرض، سود کی ادائیگیوں پر 9 ہزار 7 سو ارب روپے تک خرچ کیے جانے ،بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیً،پولیس کی سیکیورٹی میں بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچائی گئی ہیں.

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ والے دن ایک سرکاری عہدیدار، عام طور پر وزیر خزانہ قومی اسمبلی کے فلور پر پیچیدہ معاشی اصطلاحات میں حکومتی پالیسی پیش کرتا ہے جو براہ راست شہریوں پر اثرانداز ہوتی ہیں.

وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

Leave a reply