سیف اللہ نیازی کی گرفتاری ؟ایف آئی اے ترجمان نے بڑا دعویٰ کر دیا

ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

بریکنگ، فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی دو اہم شخصیات گرفتار

ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی ہے، ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیف اللہ خان نیازی کی سینیٹ کے احاطے سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، سیف اللہ خان نیازی کو اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیاہے میڈیا پرگرفتاری کے حوالے سےچلنے والی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہیں،

قبل ازیں ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتاریاں شروع کر دی ہیں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے بانی ممبر کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ حامد زمان کو وارث روڈ ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے نے سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے،

س سینیٹر سیف اللہ نیازی پر نامنظور ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے نامنظور ویب سائٹ کے ذریعے غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کی جاتی تھی،ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سنیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ریڈ کر چکی ہے،سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لیا گیا تھا

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری سول مارشل لا کی اعلیٰ مثال ہے، ریاستی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے بے مثال تاریخ رقم کی جا رہی ہے،سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری سول مارشل لا کی اعلیٰ مثال ہے،سیف اللہ نیازی اور حامد خان کو فی الفور رہا کیا جائے،

شہباز گل نے ٹویٹ کی اور کہا کہ سینیٹر سیف نیازی کی سینیٹ کے احاطہ سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے۔ یہ بات ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے اور ان کے پاس سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما طارق شفیع کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کے لیے کوششیں کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے آج جمعہ کو انکے گھر کی تلاشی لی، چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم گزشتہ روز سے ہی مسلسل ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی ایف آئی اے کی ٹیم کو اہلِ خانہ نے طارق شفیع کے بارے مین بتایا کہ وہ موجود نہیں

ایف آئی اے کا اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں 5 اکتوبر کو درج ایف آئی آر نمبر 14/2022 میں نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہا ہے مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی اور محمد رفیع لاکھانی بھی نامزد ملزم ہیں جبکہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے کی جانب سے فنڈنگ کیس میں ملوث دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، آئندہ چند دنوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا

Comments are closed.