انسداددہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں تحریک انصاف کے وکلاء کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔درخواستگزاران کی جانب سے شعیب شاہین ، عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ ، خالد یوسف چوہدری، نیازاللہ نیازی ، سردار مصروف ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے،مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز لاہور گئے ہوئے ہیں،وکیل نے نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” عثمان گل لاہور سے آ گئے اور یہاں والے لاہور چلے گئے”؟وکیل عثمان ریاض گل نے کہا اڈیالہ جیل میں القادر کیس ٹرائل ہے،کوئی اور تاریخ دے دیں۔
جج طاہر عباس سپرا نےریماکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر سماعت 21 جون کو رکھ لیتے ہیں ،کوشش کریں آئندہ سماعت پر سب موجود ہوں،عدالت نے وکلا کی عبوری ضمانت میں 24 جون تک توسیع کردی
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
ڈسرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں موقع پرموجود 12 پولیس اہلکارگواہ بن گئے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا
واضح رہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے،خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا ءنے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے،عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلاء اور کارکن خواتین نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں-