اسرائیلی فوج کو مفت کھانا دینے والی میکڈونلڈ نے پاکستان میں اپنے متعدد مینو آئٹمز میں قیمتیں 60 فیصد کم کر دی ہیں
سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل نے اسی روز سے غزہ پر جوابی کاروائی کی اور غزہ میں بے تحاشا بمباری کی، غزہ میں 15 ہزار کے قریب شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اب کل سے جنگ بندی شروع ہے اور حماس اور اسرائیل دونوںنے قیدیوں کو رہا کیا ہے
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوجیوںکو مفت کھانا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں میکڈونلڈ سمیت دیگر اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، پاکستان میں بھی میکڈونلڈ ویران ہو گئے تھے ،شہریوںنے میکڈونلڈ پر جانا چھوڑ دیا تھا، جس پر میکڈونلڈ نے وضاحت بھی جاری کی تھی، تاہم اب میکڈونلڈ نے کھانوں کی قیمتوں میں کمی کر پاکستانی شہریوں کو ایک بار پھر اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ میکڈونلڈ کا بائیکاٹ جاری رہے گا،سوشل میڈیا صارفین نے اب قیمتوں میں کمی کو بائیکاٹ کا نتیجہ قراردیا،ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ *واہ پاکستانیوں کمال کر دیا*غیور پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور بائیکاٹ کے باعث اسرائیلی کمپنی میکڈونلڈ نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے بڑا ڈسکاؤنٹ جاری کر دیا
*واہ پاکستانیوں کمال کر دیا*✌
*غیور پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور بائیکاٹ کے باعث اسرائیلی کمپنی میکڈونلڈ نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے بڑا ڈسکاؤنٹ جاری کر دیا*
*لیکن ہم لعنت بھیجتے ہیں اور بائیکاٹ کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے*
🇵🇰❤️❤🇵🇸 pic.twitter.com/HmRHWSMR3q
— Zohaib Khokhar (@khok2553) November 25, 2023
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میکڈونلڈ کے خلاف بائیکاٹ شدید سے شدید ہونا چاہیے ھرگز نہیں بھولیں ابھی تک پندرہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 5 ہزار سے زائد صرف بچے ہیں آپ نے ایسی مثال قائم کرنی ہے کہ کل کو کوئی یہودی کمپنی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں اترنے سے پہلے میکڈونلڈ کا حشر یاد رکھے..!
میکڈونلڈ کے خلاف بائیکاٹ شدید سے شدید ہونا چاہیے ھرگز نہیں بھولیں ابھی تک پندرہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 5 ہزار سے زائد صرف بچے ہیں آپ نے ایسی مثال قائم کرنی ہے کہ کل کو کوئی یہودی کمپنی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں اترنے سے پہلے میکڈونلڈ کا حشر یاد رکھے..!
— ☪ محمد طلال (@mohammedtalal15) November 25, 2023
دوسری جانب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں مظاہرین نے میکڈونلڈز کے صحن کو گوبر سے بھر دیا۔ایسا اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا
فرانس میں مظاہرین نے میکڈونلڈز کے صحن کو گوبر سے بھر دیا۔
ایسا اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا pic.twitter.com/oK59iX7hX9— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) November 25, 2023
ایک صارف سجاد عثمانی کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا سلسلہ یہ جاری رہا کہ کچھ دنوں بعد فری تقسیم کریں گے ۔۔۔
بائیکاٹ کا سلسلہ یہ جاری رہا کہ کچھ دنوں بعد فری تقسیم کریں گے ۔۔۔#boycott #boycottisraelbrands pic.twitter.com/k6xMs5ide1
— Sajid usmani (@sajidusmani787) November 23, 2023
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
میکڈونلڈ کے برگر سے چوہوں کا فضلہ نکلنے پر برانچ پر جرمانہ، سیل
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں