سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

0
36
parliment

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی میں تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔ خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جو کہ منظور کر لی گئی ،قراردار کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے مطابق ایوان سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے،ایوان تین رکنی بنچ کا فیصلہ مسترد کرتا ہے،وزیر اعظم اور کابینہ اس خلاف آئین و قانون فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے، قرارداد کے مطابق ایوان ایک ہی وقت میں عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتی ہے۔ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے، ایوان تین رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اوراسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے عدالت عظمیٰ فل کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے

 

محسن لغاری نے ایوان میں کہا کہ ہم قانون بنا سکتے ہیں آئین نہیں توڑسکتے، ایوان کوجلسہ گاہ نہ بنائیں، جمہوریت کی ایکٹنگ ہی کرلیں۔ کیا ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان جنگ چاہتے ہیں؟ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے محسن لغاری کا مائیک بند کردیا، محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے قرارداد پر تحریک پیش ہوتے وقت بولنے نہیں دیا گیا میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں آئین عدلیہ کے خلاف ایوان میں گفتگو کرنے سے منع کرتا ہے اس ایوان کو عدلیہ کے خلاف استعمال نہ کیا جائے

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply