عثمان بزدار 19مئی کو اینٹی کرپشن میں طلب

0
38
buzdar

زمینوں پر غیر قانونی قبضے کا الزام، عثمان بزدار 19مئی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لئے گئے
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو 19 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ سردار عثمان بزدار پر الزام ہے کہ ان کے ذاتی گھر اور پلاٹ کی الیکشن 2018 کے کاغذات میں 14 کنال اراضی تھی جبکہ وزیر اعلی بننے کے بعد انہوں نے مزیددو کنال سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پراپنے گھر کا حصہ بنا لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار نے سرکاری اخراجات سے واٹر سپلائی بور کرایااور پانی والی ٹینکی کی تعمیرکروائی جبکہ جنریٹر بھی سرکاری خزانے سے لیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ کواس سے قبل اینٹی کرپشن نے 12 مئی کو طلب کیا تھامگر وہ پیش نہ ہوئے

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے قانون اور ریکارڈ کے مطابق کام کرنا ہے ہم نے 30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے باقی سوالات کے جوابات دیں ،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ نو مئی کو عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں پیش ہونا ہے ،عدالت نے آئندہ عثمان بزدار کی مکمل تفتیشی رپورٹ نیب لاہور سے طلب کرلی ،جج نیب عدالت شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے

Leave a reply