احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں فیصلہ سنا دیا
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر کو بری کر دیا،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا ، احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا ،شریک ملزمان فواد حسن فواد ٫ منیر ضیاء اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی،شریک ملزمان بلال قدوائی ٫سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی،
عدالت نے کہا کہ شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور دیگر کیخلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے ،نیب نے تمام ملزمان کو پہلے ہی کلین چٹ دے دی تھی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آشیانہ اقبال پر فیصلہ سے نہیں روکتا ،آشیانہ اقبال ریفرنس میں ملزمان نے نیب ترامیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ،آشیانہ کیس میں احتساب عدالت میں میرٹ پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے ملزمان کو بری کر دیا جائے، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے ریفرنس بنایا گیا ،آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں سرکاری خزانہ کو ایک پیسہ کا نقصان نہیں ہوا ،کسی ملزم نے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ،
نعیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی پہلے ہی ریفرنس سے ڈسچارج ہو گئے تھے،وکلا کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں آشیانہ ریفرنس دائر ہوا اور پانچ سال بعد کچھ برآمد نہ ہوا، شہباز شریف اور احمد چیمہ نے بوگس آشیانہ ریفرنس میں جیل کاٹی،
شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا
شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان ،سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر،اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا شہباز شریف کی بریت پر پورے پاکستان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارک ہو شہبازشریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا تھا ،شہبازشریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود جیل اور عقوبت خانوں میں بند رکھا گیا صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا تھا جھوٹے مقدمات میں بریت بے گناہ شہبازشریف کے صبر کا انعام ہے، الحمدللہ آج عوام کو پتہ چل رہا ہے کہ کس طرح شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے جھوٹے مقدمات بنا کر ملک اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا،احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سمیت ہر عدالت سے شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی آئی وزیراعظم ہاؤس میں طیبہ گل کو یرغمال بنا کر ، بیرونِ ملک سے صحافیوں کو بلا کر ، چئیر مین نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے جھوٹے مقدمے بنا کر تہمتیں اور الزامات لگائے گئے.








