آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0
165
zardari

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی ہے

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا، جاری اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا، آصف زرداری نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا،

آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، سابق صدر آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم موجود تھے

دوسری جانب دو روز قبل برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی ،الیسن بلیک برن نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں،ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

 امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

برطانوی ہائی کمشنر بھی پچھلے دنوں سے کافی متحرک ہیں اور انکی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، سابق صدر آصف زرداری، مریم نواز، جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں

28 اگست کو سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی

25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازسے ملاقات کی،جہانگیر ترین سے بھی ملاقات ہوئی،

Leave a reply