شیخ رشید کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ،دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہ وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی ان کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا تھا پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جا رہا البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا شیخ رشید کے گھر پر رات کو دھاوا بولا گیا ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لے گئی متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لے گئی پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟ پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو قتل کرانے کا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں وہ دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے
شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل
ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا
شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدد نے اپنے خلاف مری میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شیخ رشید احمد نے وکیل سردار عبدالرازق خان کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اور دو فروری کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے 150 کے قریب پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا، پولیس بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور شیخ رشید کو گرفتار کیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیخ رشید کے ملازموں پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس نے نقدی، موبائل فون، قیمتی گھڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ لپولیس کی جانب سے اپنے اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے شیخ رشید کیخلاف ہی ایف آئی آر دے دی گئی، مری میں درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی اور پولیس کی جانب سے اختیارات کا تجاوز ہے، مری میں درج مقدمہ آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مری میں درج کی گئی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے