موسیقی کی تعلیم دینے کیلئے موسیقی کے استاد بھرتی کرنے کا فیصلہ

درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے
0
38
mosiqi

سندھ کے صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کو موسیقی کی تعلیم دینے کیلئے موسیقی کے استاد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

محکمہ تعلیم سندھ میں موسیقی کے استاد کا گریڈ 14 ہوگا ، تعلیمی قابلیت میٹرک کے ساتھ نیشنل اکیڈمی سے موسیقی کا سرٹیفکیٹ اور ہارمونیم/میوزیکل کی بورڈ/پیانو میں مہارت درکار ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 100اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ، موسیقی کے استاد کی بھرتی ضلعی سطح پر ہوگی جبکہ عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے موسیقی کے استاد کی بھرتی عارضی بنیادوں پر ہوگی ، مستقبل میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر اسے مستقل کردیا جائے گا۔

شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی دستاویزات کی بنیاد پر درخواست دے سکیں گی۔ بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا جو آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے میوزک اور آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کی تیاری کرلی ہائی اسکولز میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز لارہے ہیں موسیقی کی تعلیم سے بچوں میں گانے کا ٹیلنٹ سامنے آسکے گا۔ رواں سال اساتذہ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply