غیر معیاری انجکشن,تحقیقاتی کمیٹی میں اضافہ

0
77
javede akram

پنجاب کے نگران صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لئے ڈیش بورڈ آج کام کرے گا،

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں علاج کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،لاہور کے میو اسپتال میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے، ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی، ملتان نشتر مریضوں کو دیکھ رہا ہے، ہم نے مریضوں کے علاج کا طریقہ کار بنا دیا ہے، ملتان، لاہور سب مریضوں کی آنکھ میں ریشہ آیا ہے،اویسٹین کا وائل لے کر الگ الگ ٹیکے بنائے گئے،ڈریپ نے جن اسپتالوں کو اجازت دی، انہوں نے سپلائی کا کام شروع کردیا،بین الاقوامی کمپنی کی سویزرلینڈ سے دوائی آنے کو بھی چیک کررہے ہیں، جہاں جہاں ٹیکے بنا کر استعمال ہوئے، اس کو چیک کررہے ہیں،بلڈ ویسلز کی گروتھ کو دوائی روکتی ہے، کینسر کے لیے استعمال ہوتی ہے، جن لوگوں کی بینائی متاثر تھی، انکو ٹیکے لگے تو بینائی متاثر ہوئی،وزیراعلی پنجاب روز اس معاملے پر فون کررہے ہیں،وزیراعلی پنجاب انجکشن کے معاملے پر بریفنگ دے رہے ہیں،بینائی محروم ہونے والے افراد نے کہا کہ انصاف چاہیے،ہم نے کمیٹی کو پندرہ رکنی کردیا ہے، مزید افراد شامل کیے،مائیکروبیالوجسٹ، فرانزک سائنسز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آنکھ میں اس دوائی کا استعمال کی اجازت نہیں، ڈریپ نے اس دوا کو آنکھ کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی،پنجاب بھر میں ناقص انجکشن کے 68مریض رپورٹ ہوئے،انجکشن اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹری کی خدمت لی جائے گی،ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی،

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

Leave a reply