برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

0
52

دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہونے والی برٹش ایئرویز نے نئی اور سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق برٹش ایئر ویز کی نئی ایئرلائن لندن کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ گیٹوک سے شروع کی جائے گی برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ایئر لائن شروع کرنا چاہتے ہیں جس کے ٹکٹ کی قیمت دیگر کے مقابلے میں کم ہو۔

انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ کم قیمت ٹکٹ والی ایئر لائن شروع کر کے ہم اس مقابلے میں شریک ہونے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے بات چیت آگے بھی بڑھ چکی ہے نئی ایئر لائن شروع کرنے کا بنیادی مقصد نئے مواقع کی تلاش ہے۔

ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا…

برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے کہا کہ اگر نیا یونٹ لگانے کے لیے یونین سے مذاکرات ناکام ہو گئے تو برٹش ایئرویز گیٹوِک پر دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں نئی آ سکے گی اور ان کو وہاں اپنے سلاٹس فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

"روئٹرز” برٹش ایئرلائن کی مالک کمپنی اینگلو سپینش گروپ آئی اے جی نے مختصر دورانیے کی پروازیں چلانے کے نئے بزنس کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ برٹش ایئرویز کے جہازوں کو ہی برانڈڈ کر کے اسی معیار کی سروس فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے دوران برٹش ایئرویز نے اپنے کم از کم 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

Leave a reply