کراچی: برطانوی سفیر کرکٹ سیریزملتوی کرانے میں ملوث؟سفیربھی کھل کرسامنے آگئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کا بیان سامنے آگیا۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان منسوخ ہونے والی سیریز کے پیچھے کیا واقعی برطانیہ کی سازش ہے اس پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے
ادھران الزامات کی بوچھاڑ سن کرپاکستان میں متعین برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں۔‘
کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا ہے۔‘
برطانوی سفیر نے مزید لکھا کہ ’سیریز کا منسوخ ہونا پاکستانی شائقین اور دنیائے کرکٹ کے لیے مایوس کن ہے۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔
Speculation that British High Commission was involved in PakvsNZ tour being called off are untrue; this was a decision for the New Zealand authorities & taken independently. I recognise that this is a sad day for cricket fans in 🇵🇰 & around 🌍 who were looking fwd to the series
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 17, 2021
خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔