راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ کا سخت ردعمل

ہم راحت فتح علی خان کے ملازم کے ساتھ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں
0
180
showbiz

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیا ٹرسٹ نےسخت ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق برٹش ایشیا ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم راحت فتح علی خان کے ملازم کے ساتھ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم اس سنگین معاملے کا فوری جائزہ لیں گے۔

واضح رہے سال 2007 میں کنگ چارلس سوئم نے برٹش ایشیا ٹرسٹ قائم کیا تھا، یہ ادارہ گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم ہے اور میوزک سٹار راحت فتح علی خان اس ادارے کے سفیر ہیں، راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کی حیثیت سے کئی بار شاہ چارلس سے ملاقات بھی کرچکے ہیں، یہ برطانوی ادارہ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے اور غربت سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان …

قبل ازیں اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان پر سخت تنقید کی، اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہور زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کیلئے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتے ہوں گے، اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو۔

یاد رہے کہ ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نوید حسنین کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، دم کیے ہوئے پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھاگلوکار کا کہنا تھا کہ میں نوید حسنین سے معافی مانگتا ہوں ، یہ میرا شاگرد، میرا بچہ ہےاور استاد شاگرد میں یہ سب چلتا رہتا ہے، میں سب کے سامنے نوید سے ان کیمرہ پھر معافی مانگتا ہوں ۔

دوران کنسرٹ مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ،بلال سعید نے وضاحت دیدی

اس کے بعد شاگرد نے کہا کہ یہ میرے استاد ، باپ اور میرے مرشد ہیں جس نے ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے اس نے غلط حرکت کی ہے ،وہ بلیک میلر ہے، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے میں استاد جی کا وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا۔

انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Leave a reply