لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا

0
45

لندن:برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی،برطانوی شہری نکلا، اطلاعات کے مطابق لندن برج حملےمیں ملوث اورہلاک ملزم کی شناخت عثمان خان کےنام سےہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت میں لندن برج پر اچانک ایک چاقو بردار نے لوگوں پر حملے شروع کر دیے تھے جس سے 2 شہری ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا۔

لندن سے ذرائع کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برطانوی شہری عثمان خان کے نام سے کی جس کا تعلق اسٹریفرڈ شائر کے علاقے سے تھا۔پولیس کے مطابق عثمان اس سے قبل بھی دہشت گردی کے جرم میں جیل جا چکاہے،عثمان خان نےلندن اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس پراسے 8 ساتھیوں سمیت 2012 میں سزا ہوئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنرنیل باسو کہتے ہیں کہ حملہ آور 28 سالہ عثمان خان تھا اور اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا، مذکورہ واقعے کے نتیجے میں پولیس نے اس کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی ۔اس کے علاوہ تحقیقات کے سلسلے میں برمنگھم میں 6 گھروں پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 7 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعےسےمتعلق ایمرجنسی کوبرا کمیٹی کی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں لندن برج واقعے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا پر تشدد جرائم میں ملوث مجرموں کی جلد رہائی غلطی ہے، ملک بھر میں مزید 20 ہزار پولیس اہل کار سڑکوں پر گشت کریں گے۔

Leave a reply