برطانوی وزیراعظم کی چھتری کے ساتھ جدو جہد کی دلچسپ ویڈیو وائرل
![برطانوی-وزیراعظم-کی-چھتری-کے-ساتھ-جدو-جہد-کی-دلچسپ-ویڈیو-وائرل #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/برطانوی-وزیراعظم-کی-چھتری-کے-ساتھ-جدو-جہد-کی-دلچسپ-ویڈیو-وائرل.jpg)
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے چھتری کا استعمال چیلنج بن گیا ویڈیو وائرل ہو گئی-
باغی ٹی وی : آپ دنیا کے سب سے طاقت ور لوگوں میں سے ایک ہوسکتے ہیں ، لیکن جب آپ کا دن خراب ہو رہا ہے تو ، آپ بہت کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ عوامی شخصیت ہیں تو امکانات یہ ہیں کہ آپ کی کوئی بھی جدو جہد دنیا سے چھپی نہیں رہ سکتی خاص طور پر سوشل میڈیا کے اس دور میں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے حال ہی میں ایسی صورتحال سے دو چار ہوئے جب وہ ایک چھتری کے ساتھ مشکل حالت میں پھنس گئے-
….up, up and nearly away ☂️
PM Boris Johnson struggles with his umbrella whilst seated next to Prince Charles at a memorial recognising the sacrifice of police officers who have died on duty.
Read more here: https://t.co/ia9HUvj5LD pic.twitter.com/dCcMiVcwyn
— Sky News (@SkyNews) July 28, 2021
سکائے نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک تقریب میں بارش کے دوران بورس جانسن نے چھتری کھولنے کی بڑی کوشش کی، چھتری بالآخر کھلی مگر تیز ہوا کی وجہ سے اوپر کی طرف کھل گئی۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے چھتری کھولنے کے انداز پر شہزادہ چارلس اور دیگر حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے جبکہ وزیر اعظم خود بھی اس موقع پر ہنستے رہے-
بورس جانسن کی چھتری کھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی لوگ برطانوی وزیراعظم کی اس ویڈیو سے خوب محفوظ ہو رہے ہیں-