برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کب پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

لندن: کسی برطانوی شاہی خاندان کے فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا دورہ ، اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورے سے پہلےانسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں سیکورٹی ماہرین پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ماہرین کی اپروول کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضع رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

Comments are closed.