آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا، میں‌ اپنی ماں سے نہیں مل سکتا، کشمیری نوجوان کا بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط

0
34

چاند پر مشن ناکام ہونے پر کشمیری نوجوان نے بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط لکھا اور کہا ہے کہ مجھے دیکھیں میں تو کئی ہفتوں سےاکیلا کھڑاہوں اور آپ کویہ خط لکھ رہا ہوں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوان نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بھی آپکولاکھوں تسلیاں، دلاسےملتے ہیں، آپ کواپنےخلائی جہازسےرابطےکی دوبارہ امیدہےمیرےپاس تویہ امید بھی نہیں ، وزیراعظم مودی نےمیرے جیسے لوگوں کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، میری ماں بڈگام میں رہتی ہے اورہفتوں سےمیرا ان سےرابطہ نہیں، آپکارابطہ چاندسےمنقطع ہوا،میرارابطہ ایک ماہ سےمیرےچاندیعنی میری ماں سےمنقطع ہے،

کشمیری نوجوان نے اپنے خط میں‌ لکھا کہ رابطےٹوٹنےکادکھ مجھ سےبہترکون جان سکتاہے، ڈاکٹرکے سیوان آپ کا دکھ بحیثیت کشمیری میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں، آپ توخوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزیراعظم مودی نےتھتھپایا،گلے لگایا، مجھے دیکھیں اپنے پیاروں سےرابطہ ٹوٹےایک ماہ سےزیادہ ہوگیا لیکن کوئی دلاسا دینےنہیں آیا،

Leave a reply