برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سیم اصغری سے شادی کر لی ہے ان دونو ں کی منگنی پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں ہوئی تھی ۔لاس انیجلس میں ہونے والی اس شادی میں محض ساٹھ مہمان شریک تھے جن میں ڈریو بیری مور ،میڈونا ،پیرس ہلٹن اور کیتھی ہلٹن کے نام قابل ذکر ہیں ۔رپورٹس کے مطابق برٹنی سپئیر نے ورسیک کا گاﺅن زیب تن کر رکھا تھا جبکہ سیم نے کالا تھری پیس پہن رکھا تھا ۔برٹنی کا کہنا ہے کہ سیم اصغری بہت زیادہ خیال رکھنے والا انسان ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سیم میری زندگی میں آئے ۔کہا جا رہا ہے کہبرٹنی نے منگنی کے بعد اپنی شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔برٹنی جو پہلے سے بھی شادی شدہ ہیں سیم اصغری کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہے ۔
ان کے دو بچے ہیں اور یہ دونوں بچے اس شادی میں شریک نہیں تھے بچے شادی میں شریک کیوں نہیں تھے اس حوالے سے تو خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں بچے اپنی ماں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی ماں کو بہترین مستقبل کی دعا بھی دی ۔
پاپ گلوکارہ برٹنی سپئیرکے کیرئیر کو دیکھا جائے تو ایک کامیاب گلوکارہ نظر آتی ہیں لیکن یہی کامیاب گلوکارہ کا دو بار اذدواجی رشتہ ناکام ہو چکا ہے۔برٹنی کے پرستار ان کو نئے رشتے پر بندھنے پر مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں