لاہور:براڈ شیٹ پاکستان اورپاکستانیوں کے خلاف ایک سازش جس میں‌ گھرکے بھیدی شامل ہیں،قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے :مبشرلقمان نے درد بھری کہانی سنادی جنرل امجد کے دورمیں سن 2ہزارمیں یہ معاہد براڈ شیٹ سے ہوا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منسٹری آف لانے بھی اس معاہدے میں تعاون کیا تھا اورغالبا غلام رسول نامی اہلکار نے یہ پیٹرن تیار کیا تھا ، طلعت گھمن نے فاروق اعظم کا نام لیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی متحرک تھے

اس پرمبشرلقمان نے ایک بڑی زبردست بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں یہ روایت بن چکی ہے کہ جو چلا جائے سارا مدعا اس پرڈال دیا جاتا ہے ، انہوں نے پی آئی اے کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اگرجہازکریش کرجائے تو سارا ملبہ پائلٹ پرڈال دیا جاتا ہے کیوں مدعا اورملبہ ڈالنے والے یہ جان چکے ہوتے ہیں کہ آپ پائلٹ تو دنیا سے جاچکا کس نے آکر انکار کرنا ہے

طلعت گھمن نے مشرلقمان کو بتایا کہ چیئر مین نیب جنرل امجد ایک ایماندارانسان تھے اوروہ تو اپنا کھانا بھی اپنے گھرسے لاتے تھے ، بس ان کے اردگرد رہنے والے افسران نے یہ کھیل کھیلا ہے

انہوں نے کہا کہ فاروق نام کے افسر نے جنرل امجد کو اتنے سبز باغ دکھائے کہ وہ اعتبار کربیٹھے اورپھر ایک غیرملکی ٹریووارنز تھے ، اس کے علاوہ غنضنفرصادق تھے

انہوں نے مزید بتایا کہ غضنفرصادق ایک سابق بینکر تھے جن کے بیرونی دنیا سے بہت مضبوط رابطے تھے ، انہوں نے جنرل امجد کو اس طرح کہانی سنائی کہ وہ باہر کے ملکوں میں‌ چھپی اربوں روپے آنکھ جھپکتے ہی واپس لے آئیں گے ،طلعت گھمن نے مزید بتایا کہ اور ان کے جونیئر طارق فواد تھے

طلعت گھمن کہتے ہیں‌کہ میرے خیال میں‌ جنرل امجد سے غلطی ہوگئی انہوں نے اس ٹولے کی باتوں پراعتبارکرلیا اگروہ اس وقت ان معاہدوں اوردیگر متعلقات پر نظردوڑا دیتے تو شاید آج یہ حالات پاکستان کو نہ دیکھنے پڑتے

 

ایک سوال کے جواب میں جس میں مبشرلقمان پوچھتے ہیں کہ فاروق اعظم نے انجانے میں‌ تو یہ معاہدہ نہیں کیا تھا براڈ شیٹ کے ساتھ ، آخران کو اس جال میں پھنسانے والے اورلوگ بھی ہوں گے

اس پر طلعت گھمن نے جواب دیا کہ ہاں ضرور تھے ، ان میں‌ کچھ وہ بھی شامل ہوگئے تھے جو اس وقت کی سیاسی حکومت نے احتساب کے نام پرشامل کیے تھے
اورکچھ نئے لوگ تھے

طلعت گھمن نے انکشاف کیا کہ فاروق اعظم نے براڈ شیٹ سے جو معاہدہ کیا تھا وہ پاکستان کے خلاف معاہدہ تھا

مبشرلقمان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ میں‌ یہ معاہدہ دیکھ کر حیران ہوتا ہوں کہ وہ کمپنی ختم ہوگئی ہے اوراس کے باوجود وہ پاکستان سے بڑی رقم ہتھیا لے کرلے جاتی ہے

طلعت گھمن نے اس موقع پرانکشاف کیا کہ اس معاہدے میں ایسی کوئی بات ہی شامل نہیں تھی جس کی بنیاد پریہ معاہدہ کیا گیا تھا ، اس پرمبشرلقمان نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جان بوجھ کر پاکستان کوپھنسایا گیا

ایک سوال کے جواب میں طلعت گھمن نے کہاکہ ریکوری کے حوالے سے ایڈمرل منصورالحق اوردیگرجونیئر افسران نے مخلصانہ کوششیں کی تھیں‌ لیکن شاید ان کو کوشش کے باوجود کامیابی نہیں مل سکی

مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ کمپنی ختم ہوگئی اور نو دس سال بعد  وہ لوگ جو ادھر ادھر بکھر گئے تھے ان کو خیال آیا کہ وہ پاکستانیوں سے پیسے بٹوریں‌

طلعت گھمن کہتے ہیں کہ کیوی موسوی براڈ شیٹ کے مالک نہیں‌بلکہ کیری گیم ہے

انہوں نے انکشاف کیا کہ اہم دستاویزات کیوی موسوی تک پہنچائی گئیں اوران کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی فائل تھی اور اس کا تعلق احمر صوفی سے تھا

Shares: