واہ کیا کمال ہے براڈ شیٹ کا : حکومت پاکستان سے پیسے لیکرشریف فیملی کے اکاونٹس میں‌ ہی واپس بھیج گئے

لاہور:واہ کیا کمال ہے براڈ شیٹ کا حکومت پاکستان سے پیسے لیکرشریف فیملی کے اکاونٹس میں‌ ہی واپس بھیج دیئے،اطلاعات کے مطابق ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کو تقریباً 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

واضح رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ خبر اس لیے جاری کی گئی ہے کہ کیونکہ چند دن بعد براڈ شیٹ کی انکوائری کرنے والا کمیشن بہت بڑے بڑے انکشافات لے کرقوم کے سامنے پیش ہورہا ہے ، اس خبر کو اس انداز سے میڈیا پرجاری کروانے کا مقصد کمیشن کی طرف سے ہونے والے انکشافات کی اہمیت کو کم کرنا یا ان کو سرے سے مسترد کرنا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید ایسی خبریں جاری کی جائیں گی جن میں بظاہرشریف فیملی کو اس سکینڈل سے بری آلذمہ ظاہرکرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کمیشن کی رپورٹ کو عوام کی نظروں میں متنازعہ بنایا جاسکے

Comments are closed.