لاہور:براڈ شیٹ کوپاکستان کے اندرسے ہینڈل کیا جارہا تھا ، براڈ شیٹ کے گواہ طارق فواد ملک کی کھری کھری باتیں‌،اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ساتھ نیب اوربراڈ شیٹ کےدرمیان اہم رابطہ کاراوراس وقت سے لیکراب تک براڈ شیٹ کی کرتوں سے اچھی طرح واقف شخصیت طارق فواد ملک نے بہت خطرناک انکشافات کیئے ہیں‌

طارق فواد ملک نے انکشاف کیا کہ میاں نوازشریف کے یارخاص سیف الرحمان نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہد کیا تھا اوروہی ماسٹرمائنڈ تھے

سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ براڈ شیٹ کو نوازشریف اورزرداری ملک کرچلارہے تھے اورایک سازش کھیلی گئی کہ جس کو سمجھنے پاکستانیوں کے لیے بہت مشکل ہے

 

وہ بتاتے ہیں کہ براڈ شیٹ جس کا صرف کاغذوں میں وجود تھا اوراس کا مالک بھی ایک کریمنل شخص تھا اس سے براڈ شیٹ کو خرید کر ایسے لوگوں کے سپرد کردیا جاتا ہے جوپاکستان میں بڑے بڑے سرکاری عہدوں‌پربرا جمان تھے

وہ بتاتے ہیں کہ کیوی موسوی جس کا براڈ شیٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھااس کے سپرد کردیا جاتا ہے اورپھرنیب کے ساتھ ایسے معاہدے کیئے جاتے ہیں جن کے ذریعے نوازشریف اورزرداری کے خلاف مقدمات کو ختم کرنے میں مدد کی

وہ کہتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ان سب کو نکال دیا جاتا ہے اوراپنے بندے بٹھا کربراڈ شیٹ کے ساتھ مل کروہ کھیل کھیلا جاتا ہے جس کا بلا شبہ فائدہ نوازشریف اورزرداری کو ہوتا تھا

 

طارق فواد ملک بتاتے ہیں کہ اس کے بعد وہ سیٹلمنٹ جو پہلے کینسل کی گئی تھی اس کو بحال کرکے اس کے ذریعے مخصوص مقاصد حاصل کئے گئے تھے

ایک سوال کے جواب میں جس میں مبشرلقمان پوچھتے ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ براڈ شیٹ کو پہلے بھی رقم دی گئی تھی اوراب یہ جو جرمانہ دیا گیا یہ غیرقانونی ہے تووہ اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ در ست فرمارہے ہیں‌

طارق فواد ملک جو خود نیب کو مطلوب ہیں کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف اس سازش کے مرکزی کرداروں سے پردہ ہٹانے کے لیے اس کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیےتیار ہیں جو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے

مبشرلقمان نے ایک سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ جسٹس عظمت سعید پر اعتباراتفاق کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کیوں نہیں وہ ایک ایمانداراورانتہائی قابل آدمی ہیں

 

طارق فواد ملک نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ نیب کے دفتر سے بڑی بڑی فائلیں چوری ہوئی تھیں انہوں نے احمرصوفی کا بھی ذکرکیا تھا

طارق فواد ملک کہتے ہیں کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ براڈ شیٹ کو پاکستان کے اندر سے چلایا جارہا تھا اورپھرکس طرح براڈ شیٹ کے ذریعے مقاصد حاصل کئے جارہے تھے کیوی موسوی اس کی تصدیق کرچکے ہیں

Shares: