لاہور :لاہور میں‌ 9 سالہ بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق ، اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں‌بڑی بھائی کی ہلاکت سے فضا سوگوار ہوگئی ،لاہور کے تھانہ برکی کی حدود میں چھوٹے بھائی کی گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ برقی کی حدود میں 9 سالہ بھائی نے اپنے تایا کے زیر استعمال پستول اٹھائی تو اس سے 11 سالہ بھائی نے واپس لینے کی کوشش کی اس دوران گولی چلنے سے بڑا بھائی حیدر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ حیدر پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، گولی 9 سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر میں پیٹ میں جا لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 سالہ ریحان بھی انگلی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اہلخانہ نے حیدر کا پوسٹ مارٹم کرانے اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

Shares: