باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی،
کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا،ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے
پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں
بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیشن پر جو کام تھا وہ بھی مکمل کر دیا گیا ہے، اب یہ منصوبہ انسپیکشن کمیشن کے حوالہ ہو گا جس کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا جائے گا
ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس