بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل کر لیا جائے گا؟ ایسا کس نے کہا اور کیا جواب ملا؟

بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل کر لیا جائے گا؟ ایسا کس نے کہا اور کیا جواب ملا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس محمد ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا یہ منصوبہ اس صدی میں مکمل کرلیا جائے گا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ منصوبے پر کام جاری ہے جلد مکمل ہوجائے گا،

پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

عدالت نے کہا کہ پتہ نہیں اس منصوبے کو مکمل ہونے کے بعد ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ آپ بی آر ٹی میں جلد سفر بھی کرلیں گے،

 

درخواست گزار نے شکایت کی کہ حکومت نے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ نہیں چھوڑا، عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرکے 16 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

Comments are closed.