بی آر ٹی اورینج لائن بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، سعید غنی اورفیصل ایدھی اورنگی اسٹیشن پرموجود تھے پیپلز بس سروس کے بعد شہر قائد کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ ایدھی اورینج لائین بی آر ٹی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا،ایدھی لائن (orange) بس سروس روزانہ کی بنیاد پہ ہزاروں مسافروں کو مستفید کرنے کے لئیے آج سے کراچی کی شاہراہوں پہ رواں دواں ہو چکی ہے سندھ حکومت کا کراچی کی عوام کے لئیے سفری سہولت کا سلسلہ تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی لائن کا آغاز کر دیا گیا عبدالستار ایدھی لائن سندھ حکومت کی جانب سے100فیصد فنڈڈ ہے عبدالستار ایدھی لائن کا کرایہ 10 سے 20 روپے ہے، عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے کرایہ کم رکھا گیا کراچی کے عوا م کےلیے مزید ٹرانسپورٹ سہولیات کی ضرورت ہے،کراچی میں اس وقت 5ہزار بسیں چل رہی ہیں ٹرانسپورٹر زسےبات کی ہے کہ بسیں لائیں ہم سہولیات دیں گے،روٹ پر چلنے والی بسوں سے متعلق جوشکایات آرہی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا،پیر سے پیپلز بس سروس کا ایک اور روٹ کا آغاز ہورہا ہے پیپلز بس سروس کے روٹس کیلئے سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے،

Shares: