امیر غریب میں تفریق ختم کرنے کےلئے حکومت یکساں نصاب لاگو کرے صبا حمید

0
43

باصلاحیت اداکارہ صبا‌حمید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں چاہے صحت کا شعبہ ہو یا تعلیم دونوں کی ہی عجیب صورتحال ہے ایسا لگتا ہےکہ جیسے ان دونوں کو شعبوں کو کاروبار بنا لیا گیا ہے. غریب آدمی نہ اپنا علاج کروا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوا سکتا ہے. غریب کے لئے تو علاج کروانا اور تعلیم حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو چکا ہے. ایلیٹ کلاس اور سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے ان کے پڑھائی کے طریقہ کار اور ان کے نصاب میں زمین آسمان کا فرق ہے. غریب کا بچہ نہ فیسیں افورڈ کر سکتا ہے اس لئے وہ عملی زندگی میں‌مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہوجاتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ

بات ہے. صبا پرویز نے زور دیکر کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی تفریق کا خاتمہ کرے اور یکساں نصاب لاگو کرے تاکہ جو احساس محرومی غریب کے بچے میں جنم لیتی ہے وہ جنم نہ لے اور جب وہ پڑھائی مکمل کرے تو اس کے لئے بھی جاب کرنے کے اتنے ہی مواقع ہوں جتنے دوسروں کو میسر ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی بھی صورتحال کو بہتر کرے تاکہ غریب کا علاج ممکن ہو سکے.

Leave a reply